27 اگست 2014 - 02:52
نواز شریف کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بدستور جاری

پاکستان میں اس ملک کے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کو لے کر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے بدستور جاری ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں اس ملک کے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کو لے کر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے بدستور جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بدھ کو حکومت سے آخری بار مذاکرات ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو اب تک مستعفی ہوجانا چاہیے تھا،منگل کی شب پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ آج تحریک انصاف کےاجلاس میں آیندہ کے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،جس کے بعد وہ شام کو اس لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،عمران خان نے کہا کہ اب حکومت سے آخری بار مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈاکٹرطاہ رالقادری کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔طاہرالقادری کےکنٹینر کو باہر سے تالا لگادیاگیا ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکورٹی رضاکار کنٹینرکےگرد جمع ہوگئے  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲